

Loading content...
جناب معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرے لعل! آپ بالکل فکر نہ کریں، امت جو پانی پینے کیلئے ہمیں دیتی ہے ہم اسی سے معصوم کے غسل کا انتظام کر لیں گے، کیا ہوا چند دن ہمیں پیاسہ رہنا پڑگیا تو رہ لیں گے ، کفن کیلئے بھی امت سے سوال کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہداء کا کفن ان کا اپنا لباس ہوتا ہے، میری یہ معصوم بیٹی صلواة اللہ علیہا بھی تو شہید ہیں، دمشق کے یہ لعین رؤسا اگر اپنے قبرستان میں قبر کی جگہ نہیں بھی دیں گے تو کیا ہوایہاں مسافروں کا قبرستان بھی تو ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آپ خون نہ روئیں، ہمارے لئے معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کا صدمہ برداشت کرنا آسان ہے ، مگرآپ کا خون رونا ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار