

Loading content...
اس کاروان غریباں میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی ایک کمسن شہزادی صلواة اللہ علیہا ہیں جنہوں نے رات کو خواب میں اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی زیارت کی ہے، جب سے وہ بیدار ہوئی ہیں ان کی عجیب کیفیت ہے وہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے ہجر میں رو رہی ہیں، اور سب کو رلا رہی ہیں، زندان کے ایک ایک گوشہ میں وہ اپنے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کو تلاش کر رہی ہیں، ہر کسی سے یہی سوال کرتی ہیں کہ مجھے پاک بابا چاہییں مجھے بابا پاک دیں،وہ معصوم حجر و فراق کے عالم میں جس وقت اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا نام لیتی ہیں تو زندان کے در و دیوار کانپ جاتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار