

Loading content...
اصل بات یہ ہے کہ وہ بزرگ روضہ خوان اعتباراتی انداز میں یہ بات فرمایا کرتے تھے، یعنی کہ وہ اُن کی مقدس تربت کو قید تنہائی سے تشبیہ دیتے تھے، یعنی وہ کہنا یہ چاہتے تھے کہ یزید ملعون نے ایسی تدبیر کی کہ پاک معصوؐمہ صلواة اللہ علیہا کا وصال اِلیٰ اللہ ہو جائے، دوسرے لفظوں میں وہ دنیا سے رخصت ہو جائیں ،اس تدبیر کو ان بزرگوں نے اعتباراتی انداز میں بیان کیا تھا ، مگربعد والوں نے اس تمثیل یا تشبیہ میں اپنی غلط فہمی کی وجہ سے قیدِ تنہائی کا نام شامل کر دیا ، حالانکہ بظاہر کسی ایسی قید کا حکم نہیں دیا گیا تھا، بلکہ حقیقت میں ان کی مزارِ مقدس ہی وہ تنہاکوٹھڑی تھی کہ جہاں اندھیرا بھی تھا اور تمام احباب سے جدائی بھی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار