

Loading content...
بیمارِ کربلا، جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام، پنجتن پاک کی یادگار، غیرت کی خدائی کے خداوند واحد کے صبر کا آپ اندازہ کریں کہ شام کے زندان میں آپ اکیلے تو نہیں تھے،پاک پھوپھیاںصلوات اللہ علیہین بھی ساتھ تھیں، پاک بہنیںؐبھی ساتھ تھیں، خدا ہی جانتا ہے کہ ان کا کیا حال ہوا ہو گا ؟… وہاں ان کے ساتھ ان کی ایک پاک بہن صلواة اللہ علیہا ایسی بھی موجود تھیں کہ جو کربلا میں دلہن بنتے ہی بیوہ ہو گئی تھیں ، ابھی تو ان کے پاک ہاتھوں پررنگِ حنابھی تازہ تھا کہ تقدیر انہیں زندان میں لے آئی ،اِس کے علاوہ دو کمسن بہنیںصلوات اللہ علیہین بھی ساتھ تھیں، یہی وجہ تھی کہ پاک پردے کا درد ہر وقت ان کے جگر کو زخمی کرتا رہتا اور زخمی جگر کا خون آنسوؤں کی شکل میں آنکھوںسے چھلکتا رہتایعنی سالارِ قافلہئِ اسیرانِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے دکھ دردکی کوئی انتہا ہی نظر نہیں آتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار