

Loading content...
اشرافِ عالم سے اگر سوال کیا جائے تو سب کا متفقہ فیصلہ یہی ہوگا کہ خدا کرے کسی غیور کے ہمراہ زندان میں اس کی بہن نہ ہو، کیونکہ غیرت اس بات کی اجازت نہیں دیتی ، زندگی کا حوصلہ ختم ہو جاتا ہے اوریہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام جیسا غیور انسان اس کائنات میں کوئی دوسرا نہیں ہے کہ جنہیں اپنی پاک پھوپھیوں،بہنوں ،بیٹیوں صلوات اللہ علیہین کوزندان میں دیکھنا پڑا جس نے ان کا جگر چھلنی کر دیا اور آنسوؤں کا رنگ سرخ ہو کر رہ گیا ،اس نور محل میں ان کے شب و روز کیسے گزرتے رہے اس بات کا کوئی اندازہ کر ہی نہیں سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار