

Loading content...
ان اشکوں کی بارش میں دعا فرمائیں کہ اِس پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو اب تو والدین کا سکھ نصیب ہو، یہ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے بھائی علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ آباد ہوں،یہ پاک معظمہ بیمارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے پاک چہرے پر خوشی کے آثار اور مسرتوں کی بہار دیکھیں کہ جنہیں انہوں نے پر درد حالات میںخون کے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا تھا، اِن کے پاک وارث اور منتقمعجل اللہ فرجہ الشریف کا دنیا میں جلد ظہور ہو، یہ دورِ عزا و بکا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو اور ان کی ابدی خوشیوں کا دوامی دور شروع ہو،سب مل کر عرض کریں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار