

Loading content...
جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے روتے ہوئے فرمایا آپ ہمیں یہ تو بتائیں کہ آج اتنا زیادہ گریہ کرنے کی وجہ کیا ہے ؟ پاک معصوؐمہ صلواة اللہ علیہانے روتے ہوئے عرض کیا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ پاک بابا علیہ الصلواة والسلام مجھے ملنے کے لئے زندان میں آئے ہیں،انہوں نے ہمیشہ کی طرح مجھے اپنی گود میں بٹھایا پھر اپنے سینے پر سلا کر انہوں نے مجھے بہت پیار کیا، مجھے اپنا وہ وقت یاد آ گیا کہ جب ہم اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ ان کی شفقت و الفت کے سائے میں اپنے پاک گھر میں آباد و شاد رہا کرتے تھے، اس لئے آج ضبط کے سارے بند ٹوٹ گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار