

Loading content...
جناب عالیہ سین پاک صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بیٹا آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام تو کربلا میں رہ گئے تھے اور یہ تو ظالم شام ہے، پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے فرمایا کہ میں نے ابھی تو دیکھا ہے کہ میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام اس نور محل میں آئے ہیں، انہوں نے مجھے پیار بھی کیا ہے، مجھے اپنے سینے پر بھی سلایا ہے، پھراب وہ کہاں چلے گئے ہیں؟ ام المصائب بی بی علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا میری لخت جگر کیا آپ نے دیکھا نہیں تھا کہ آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام آپ کے بھائی کے ساتھ کربلا کی گرم زمین کو عرش معلی کا زیب بنا کر سوئے ہوئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار