

Loading content...
معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو اپنے بابا پاک کے خون کی خوشبو محسوس ہوئی تو دل میں درد کی ایک ٹیس اٹھی جس کی وجہ سے آنکھ کھل گئی ، جس وقت آنکھ کھلی توانہوں نے خود کو نور محل کی پتھریلی زمین پر سوتے ہوئے پایا، صبحِ کاذب ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی تھا ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا تھا ،معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو اندھیرے کی وجہ سے مستورات نظر نہیں آئیں، آپ نے اٹھ کر دیوار کا سہارا لیا، دونوں ہاتھ سر پر رکھ کررونے لگ گئیں، ملکہ عالمین جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے معصوم بیٹی کے رونے کی آواز سنی تو فوراً آ کر کمسن بیٹی کو گود میں لیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار