

Loading content...
یہی ناز و انداز کی باتیں کرتے کرتے انہیں نیند آ گئی اِس دوران پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے ایک خواب دیکھا ،وہ دیکھتی ہیں کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نورمحل میں تشریف لے آئے ہیں، انہوں نے آ کر معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کو اپنی گود میں اٹھایا پھر گلے لگا کر پیار کرتے ہوئے دریافت فرمایا میرے گلِ نازک زندان کا یہ پر دردر وقت کیسے گزر رہا ہے ؟ آپ گھبرائیں نہیں بس آج کی رات کسی طرح گزار لیں کل ہم خود آ کر آپ کو لے جائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار