

Loading content...
پاک معصوؐمہ صلواة اللہ علیہا نے محسوس کیا کہ میری طرف تو کوئی توجہ ہی نہیں کر رہا وہ ہر کسی سے مایوس ہو کر نور محل کے ایک گوشے میں آکر بیٹھی گئیں، پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ گزرے ہوئے دنوں کا تصور کر کے انہوں نے آہستہ آہستہ بین کرنے شروع کئے ، بابا جانؐ اب تو مجھے پیار بھی کوئی نہیں کرتا، آپ مجھے سینے پر سلاتے تھے اور اب تو مجھے اس سنگلاخ زمین پر نیند بھی نہیں آتی، اب آپ ہی تشریف لائیں ،مجھے اپنی آغوش میں بٹھائیں ،سینے پہ سلائیں اورہمیشہ کی طرح مجھے پیار بھی فرمائیں، آپ کی یہ معصوؐم بیٹی بڑا اذیت ناک وقت گزار رہی ہے، یہ باتیں کرتے ہوئے پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے دونوں ہاتھ رخساروں کے نیچے رکھے اور روتے روتے وہیں زمین پرلیٹ گئیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار