

Loading content...
ایک رات کا ذکر ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے خون ناحق کے مدعی تھک ہار کر واپس نور محل آ بیٹھے جس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہا زندان میں تشریف فرما ہوئیں تو ہر پاک بی بی اس وقت بے حد تھک چکی تھی، پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا چپ کر کے پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے پاس آکر بیٹھ گئیں، جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے پاک بھائی کے آخری سجدے کا تصور کر کے رونے میں مصروف تھیں،ان کا سر جھکا ہوا تھا اور وہ زمین کی طرف دیکھ کر چپ کر کے رو رہی تھیں ، پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا دیکھتی رہیں، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا چپ کر کے روتی رہیں اورانہیںپاک معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کا خیال نہیں آیا ، پھوپھی اماںصلواة اللہ علیہا کو مصروفِ گریہ دیکھ کر معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے سوچا کہ میں اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے پاس چلی جاؤں، شاید وہ مجھے پیار کر کے اپنی گود میں سلالیں، یہ پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے پاس آ کربیٹھ گئیں، دیکھا کہ وہ بھی آنکھیں بند کر کے صغیر لعل کی قمیص کو آہستہ آہستہ لوری دے رہی ہیں، انہوں نے بھی معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی جانب توجہ نہیں فرمائی، جس وقت پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا یہاں سے بھی ناامید ہوئیں تو انہوں نے زندان میں نگاہ دوڑائی دیکھا کہ معصوم بچے دونوں ہاتھ رخساروں کے نیچے رکھ کر نور محل کی زمین پر سورہے ہیں ، نور محل کے دروازے کے قریب جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام بھی پاک مستورات کے پردے کا دکھ اپنے سینے سے لگا کر رو رہے ہیں ، زندان میں ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے ، ہر طرف اندھیرے کا راج ہے ، پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا چپ کر کے پاک بھائی کے پاس آ کر کھڑی ہوگئیں، جناب سجاد علیہ الصلواة والسلام نے انہیں دیکھا تو پیار کیا اور فرمایا اب رات کافی ہو گئی ہے آپ جا کر سو جائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار