

Loading content...
صاحبانِ مقتل لکھتے ہیں کہ چونکہ یہ نور محل بازارِ شام سے ملحق تھا یعنی بازار آنے جانے والے لوگ اِس نور محل کے سامنے سے گزرتے تھے، سادات کے چھوٹے چھوٹے بچے قطار کی صورت میں زندان کے دروازے پر آکرکھڑے ہو جاتے اور شامی ملاعین کواپنے بچوں کے ہمراہ بازار میں خرید و فروخت کیلئے جاتا ہوا دیکھتے ،وہ اپنے بچوں کو کھلونے، پھل وغیرہ لے کر دیتے اور جس وقت وہ شامی بچے کھلونے اور پھل اٹھا کر اپنے والدین کے ہاتھ پکڑ کر نور محل کے سامنے سے ہنستے ہوئے گزرتے تو انہیں گھر جاتا ہوا دیکھ کرتمام معصوم دوڑ کر جناب عونؐ و محمدؐکی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے دامن سے لپٹ جاتے اور سوال کرتے پھوپھی اماںصلواة اللہ علیہا ! کیا ہمارا کوئی گھر نہیں ہے؟ کیا ہمارے بابا بھی نہیں ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار