

Loading content...
پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے ہجر و فراق میں رات دن گریہ فرماتیں تھیں، ایک ایک پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے پاس جا کر دریافت کرتیں میرے بابا کہاں گئے ہیں؟ کبھی بیمار بھائی سے پوچھتیںبھائی! ہمیں یہاں سے رہائی کب ملے گی؟ کیا ہماری ضمانت دینے والا کوئی نہیں ہے ؟ جو مناظر میں اب تک دیکھ چکی ہوں وہ اب مجھے ایک پل بھی چین نہیں لینے دیتے ،میرے چچا عباس علیہ الصلواة والسلام نے بھی اب تک ہماری خبر گیری نہیں فرمائی حالانکہ وہ تو کبھی بھی مجھ سے غافل نہیں ہوتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار