

Loading content...
بات یہ ہے کہ جس وقت بنی عباس نے بنی امیہ کے خلاف واقعہئِ کربلا کو سیاسی اشو بنایا تو اُس وقت بنی امیہ نے بنی عباس کی تحریک کو کمزور کرنے کیلئے ایسی روایات تحریر کروائیں کہ جس سے نعوذباللہ ان کی پاک خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کے ساتھ رشتہ داری ثابت ہو اور کربلا کے واقعات کو مکمل طور پر مٹانے کی کوشش بھی کی گئی،اسی تحریک میں ابو الفرج اصفہانی ملعون بھی شامل تھا جس نے کتاب لکھی تھی الاغانی اس ملعون نے اس عورت کے معروف نام سکین کی نون کے آگے حرف ہ لگا کر سکینہ بنایا اور اس کے باپ کے نام حصین کی صاد کو سین میں بدل دیا اس پر اللہ کی لعنت ہو اور ستم ظریفی یہ کہ آج کے کئی مقاتل نگاروں نے لکھا ہے کہ معصومہ سین پاک صلوات اللہ علیھا کی شام میں رحلت نہیں ہوئی بلکہ مدینہ میں ہوئی ہے اور ان کی عمراُس وقت110سال کی تھی اور نعوذباللہ ان کی لاش اطہر پر 400 دینار کے عطریات چھڑ کے گئے تھے اور وہ اپنے وقت کی قادر الکلام شاعرہ بھی تھیں کیونکہ ان کے نانا امراء القیس بہت بڑے شاعر تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار