

Loading content...
جس دور میں مصعب بن زبیر کو عبداللہ بن زبیر نے کوفہ جناب مختار سلام اللہ علیہ کے ساتھ جنگ کیلئے بھیجا تو اُس کے جاتے ہی اِس سکین کی اجل کا پیغام آ گیا اس نے مرتے وقت وصیت کی کہ میری لاش پر میرے شوہر نامدار کو ضرور بلایا جائے جبکہ وہ اُس وقت کوفہ میں تھا اِس لئے اُس کی لاش کو رکھ دیا گیا،وہ گرمی کا موسم تھا، جس کی وجہ سے لاش متعفن ہو گئی اور اتنی بدبو پھیلی کہ لوگوں نے جناب محمد نفس ذکیہ علیہ الصلواة والسلام کی بارگاہ سے 400دینار لے کر اس کی لاش پر عطر و عود مشک کی خوشبو ڈالی مگر پھر بھی اس کی لاش کو اٹھانا مشکل تھا ، اس لئے اُس کے شوہر کی آمد سے قبل ہی اُسے دفن کر دیا گیا ، موت کے وقت اُس کی عمر 110یا 90سال تھی، یہ ہے اصل کہانی،اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اِس بات کاہمارے موضوع کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار