

Loading content...
انہوں نے فرمایا میری لختِ جگر اگرچہ ہم ظاہراً آپ کے ساتھ نہیں تھے مگرہم آپ کے ہر دکھ میں برابر کے شریک تھے، آپ کو یاد ہوگا کہ روز عاشور آپ کے پاک بھائی نے فرمایا تھا کہ ہم نے دیکھا ہے ہمارے نانا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام اور ہماری پاک والدہ صلواة اللہ علیہا ہمارے پاس تشریف لائے ہیںہم اس وقت بھی موجود تھے اور بیٹی ہم سب تو اُس وقت بھی موجود تھے کہ جس وقت آپ کے پاک بھائی نے آخری سجدہ ادا کیا تھا، ظالم مصروفِ ظلم تھا جس وقت اس نے آخری ضرب چلائی اور آپ کے پاک بھائیؐتڑپے تھے تو اس وقت میں نے ہی ان کا پاک سر اپنی آغوش میں لیا تھااور ظالم ازلی آپ کے پاک بھائیؐ کا سر اطہرمیری ہی آغوش میں سے اٹھا کرروانہ ہوا تھا … پھر جس وقت گیارہ محرم کی رات شام غریباں کے وقت آپ سب گریہ کناں تھے اور بیمار بیٹے کو آغوش میں لے کر آپ نے موت کو بھی رلا دیا تھا، اس وقت بھی ہم وہاں موجود تھے اور آپ کی پاک چادروں کو چوم چوم کر آنکھوں سے لگا رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار