

Loading content...
جس وقت باباپاک علیہ الصلواة والسلام یہ فرما رہے تھے تو انہوں نے ہمیں شام کے حالات سے بھی آگاہ فرمایا تھا پھر جس وقت ہم نے سارے حالات سن لیے تو عرض کیا بابا جان علیہ الصلواة والسلام! اگر دکھوں اوردردوں سے کہیں ہم بھی تھک جائیں تو پھر ہم کیا کریں؟ بابا پاک علیہ الصلواة والسلام فوراً اٹھ کر بیٹھ گئے اورفرمایامیری بہادر بیٹی! آپ نے دکھوں سے کہیں نہیں تھکنا ، اگر آپ نے کہیں بھی تھک کر ہمت ہار دی تو آپ کے نانا پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سمیت ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی محنت پر پانی پھر جائے گا، ہماری ساری محنت برباد ہو جائے گی، آپ کے پاک بھائی کے سارے کاروان کو کون سنبھالے گا؟ آپ نے کہیں بھی ہمت نہیں ہارنی، اُس وقت ہم نے آنے والے تمام تر مصائب کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار