

Loading content...
واقعاتِ زندان میں ہے کہ خداوندِ صبر امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام ایک دن باہر تشریف لے گئے، پھر جس وقت واپس آئے توانہوں نے اپنی پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کے رخ انور پر اطمینان کے آثار ملاحظہ فرمائے، حالانکہ اس سے پہلے ہمیشہ ان کے رخ انور پر اداسی چھائی رہتی تھی،امام پاک علیہ الصلوات والسلام نے علمِ امام سے مشاہدہ فرماتے ہوئے عرض کیاپھوپھی اماںصلواة اللہ علیہا خداآپ کو ہمیشہ سلامت رکھے آپ نے ایسا کون سا مشاہدہ فرمایا ہے کہ آپ آج بہت مطمئن نظر آرہی ہیں؟ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرا لعل جس وقت ہمارے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی آخری رات تھی، ان کا سرِ اطہر ہماری آغوش میں تھا، نصف شب کے بعد ہم نے خلوت پا کر بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کیا بابا جان! یہ آپ نے کیا پسند فرمالیا ہے، آپ نے اچانک ہمیں چھوڑ کرجانے کا پروگرام کیوں بنا لیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار