

Loading content...
منہال سے روایت ہے کہ جس وقت میں نے یہ عرض کیا تو ان کی آنکھوں سے خون جاری ہو گیا انہوں نے روتے ہوئے فرمایا منہال! خدا کرے کہ شرفاء پر وقت نہ آئے، ہم غریبوں کو مکان کس نے دیناتھا؟ ایک خستہ نور محل ہے جس کی چھت تک نہیں ہے، وہ تو ایک خرابہ ہے، سارے عرش مکیں زمین پر سوتے ہیں ، پھر فرمایا منہال مجھے زندان میں ملنے نہ آنا کیونکہ میں تنہا نہیں ہوں، میرے ساتھ رسول پاک کی بیٹیاں صلواة اللہ علیہن ہیں، ماسوائے پردۂ توحید کے ان کا کوئی پردہ نہیں ہے، ازل کے پردہ دار بڑے کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، تم مجھ سے ملنے نہ آنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار