

Loading content...
منہال ابن عمرو اس خطبے میں موجود تھا، وہ بیان کرتا ہے کہ اس خطبے کے بعد ملعونِ شام لوگوں سے خائف رہنے لگا، کیونکہ جس وقت امام پاک علیہ الصلواة والسلام نے خطبہ دیا اور اپنا مکمل تعارف کروایا تو ملعونِ شام کے جانے کے بعد امام پاک علیہ الصلواة والسلام کے گرد کافی لوگ جمع ہوگئے انہوں نے اظہارِ معذرت کیا اور عرض کیا کہ ہمیں حقیقت سے لا علم رکھا گیا تھا، ہم نے جو کچھ کیا وہ بے خبری اور لا علمی میں کیا،یہ ساری صورت حال ملعونِ شام کو پہنچا دی گئی جس کی وجہ سے وہ لوگوں سے کچھ آنکھ چرانے لگ گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار