

Loading content...
ہمارے سات فضائل ایسے ہیں کہ جو اور کسی کے حصے میں نہیں آئے،ختم نبوت نے ہمارے گھر اطہر کو زینت بخشی ہے اور یہ شرف کسی اور گھر کو نصیب نہیں ہوا ، جناب جعفر طیار علیہ الصلواة والسلام اور جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام جیسی عظیم المرتبت شخصیات ہمارے گھر کے حصے میں آئی ہیںہمارے گھر کی ایک بلند و بالا عظمت پاک حسنینؐعلیہما الصلواة والسلام ہیں جو سرمایہئِ توحید و رسالت ہیں، اللہ جل جلالہ نے امامت کو ہمارے پاک گھر تک محدودرکھا ہے اورباقی ساری کائنات ہمارے ہی صدقے آباد ہے اور سب سے عظیم فضیلت تو یہ ہے کہ خالقِ اکبر نے قائم آل محمد عجل اللہ فرجہ الشریف کی صورت میں ہمیںایک ایسا پاک لعل عطا فرمایا ہے جنہوں نے جملہ مظلومینِ اولین و آخرین کا انتقام لینا ہے ،جنہوں نے اِس زمین کو عدل و انصاف سے بھرنا ہے، جو وارثِ کون و مکاں ،ربِ الارض و سماء ہیں،جن کے دست یداللہ سے ہی آلِ محمدؐ علیہم الصلواة والسلام کی ابدی اور دائمی حکومت کا قیام ہونا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار