

Loading content...
میں اُس مقتول جفا حسینؐ ابن علیؐ علیہما الصلواة والسلام کا فرزند ہوں کہ جنہیں پیاسا شہید کر دیاگیا ہے ، جن کی پیاس کوآب شمشیر سے بجھایا گیا ہے، جن کو بیکسی کے عالم میں پس گردن شہید کر کے اُن کا پاک سرتن سے جدا کیا گیا ہے اور پھراُس پاک سر کو جدا کر کے عرشِ علیٰ کی زنیت بنایا گیاہے،میں اس مقتولِ جفا کی پاک دستار کا وارث ہوں کہ جن کی غربت و مظلومیت پر ملکوتِ ارض و سماگریہ کناں ہیں، جن کی مظلومیّت پر جناتِ زمین اور طیورِہوا نوحہ کناں ہیں ، ظالمین اور ملاعین جن کے پاک سر کو تحفہ بنا کر تمہارے پاس شام لائے ہیں، جن کے پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کو ملاعینِ ازل عراق و شام کے کئی شہر ،دربار و بازاردکھا لائے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار