

Loading content...
جن کی چال پر بنی ہاشم فخر کرتے ، جن کی ذات حرم خدا کی زینت تھی جنہوں نے سب سے پہلے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدائے نصرت پر لبیک کہی،جوتخلیق کائنات کے مقصدِ اعلیٰ میں اللہ جل جلالہ کے شریک کار بھی تھے اورخوددین خدا کے سب سے بڑے ناصر بھی تھے ،جن کی زبان اللہ کی لسان حکمت بھی تھی اورتمام سابقین کے سید و سردار بھی تھے ،جو اللہ کے ولی الامر بھی تھے اور مالک زمین و زمان بھی تھے، جن کی ذات کل کائنات پر متصرف بھی تھی اورخوداللہ کے علم کا ظرف بھی تھے ، خود مرکزِ معصومین بھی تھے اور اسرارِ الٰہی کے مخزن بھی تھے ،جلال میں آتے تو پیکرِ جلالِ اِلٰہی کے خوف سے احزاب کے قدم اکھڑ جاتے ،فرمایالوگو مجھے پہچانو میں اُسی شہنشاہ کا بیٹا ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار