

Loading content...
امیر المومنین امام المتقین جناب علیؐ ابن ابی طالب علیہما الصلواة والسلام جو غالب علیٰ کل غالب ہیں، جن کی ذات گرامی کسی سے مخفی نہیں ہے، جو اشہر فی الکونین ہیں، جو سرورِ دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روبرو ضارب بالسیفین ہیں، دو نیزوں کے ساتھ لڑنے والے طعن بالرمحین ہیں،دو بار ہجرت فرمانے والے فاتح احد و بدر و حنین ہیں، جو رَب کی طرح منزةالکفرہے جو والدِپاک حسنینؐہیںجنہوں نے اپنی ذات بیچ کر ذات وحدت کی مرضیاں خرید کیں یہ وہ بائع بیعتین ہیں،جنہوں نے مشرکین کے بڑے بڑے پراتموں کی گردنیں دبوچ لیں جن کی تلور اس وقت تک کفر و الحاد کی جڑیں کاٹتی رہی کہ جب تک انہوں نے کلمہ نہیںپڑھ لیا ،یہ وہ ذات پاک ہیں کہ جو امیرالمومنین بھی ہیں صالح المومنین بھی ہیں جو انبیاء کے وارث اور یعسوب المسلمین بھی ہیںوہ ایسے نورِ مجاہدین تھے کہ جنہوں نے کفر و الحاد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا،وہ زین العابدین تھے اور رونے والوں کے سر کا تاج تھے،سلطان الصابرین تھے ،اشرف فی العالین تھے،واللہ وہ شب زندہ داری میں روحِ آل یٰسین تھے ،جبرائیل جن کی تائید کرتا ، میکائیل جن کی نصرت پر فخرکرتا وہ ایسے دامادِ تاجدارِ خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کہ جنہوں نے بدر کے بڑے بڑے پہلوانوں کو سرنگوں کیا ،جمل میں سامنے آنے والوں کی نسلیں ختم کیں ،میدان صفین میں بدکردارانِ خلق کی گردنیں دبوچ لیں،جنہوں نے ملعون خوارج کے سر گردنوں سے جدا کر کے چیل کوّوں کی طرح فضا میں اڑا دیئے ،جنہوں نے تمام مارق، قاسط اور نکث دشمنانِ دینِ خدا کو اپنے راہوار کے سموں کے نیچے پامال کر ڈالا ،جنہوں نے دشمنانِ خدا و رسولؐکو دوزخ کی نذر کیا، جنہوں نے ملاعین و منافق و مشرکین کو چن چن کر ہاویہ کی جانب روانہ کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار