

Loading content...
فرمایا ہمیں پہچانو ہم ملکہئِ ازل و ابدصلوات اللہ علیھا کے فرزند ہیں،ہم نورِ منیٰ کے فرزند ہیں، ہم زمزم وحدت کے فرزند ہیں، ہم نورِ صفا و مروا کے فرزندہیں، ہم حجر الاسود حقیقی کے فرزند ہیں، ہم اُس ذات اعلیٰ کے فرزند ہیں جو طائفِ نورِ وحدت ہیں ،ہم وہ ہیں جو اپنے پاک و طاہر اجداد طیبین علیہم الصلواة والسلام کا فخر ہیں،حجاجِ کائنات کا فخر ہیں ، کعبہئِ کل ایمان ہم ہیں ، دورِ حاضر میں صاحب معراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورِ چشم ہم ہیں جو براق کے شاہسوار تھے جنہوں نے چشم زدن میں ارض و سماوات کا طویل سفر طے فرمایا ،جو خالق اکبر کے مہمان بن کر مسجد اقصیٰ تک پہنچے ،سبع سماوات طے فرمانے کے بعد مقام سدرہ سے ہوتے ہوئے جو عرش عظیم پر اللہ جل جلالہ کے مہمان بن کرشب ِاسریٰ وحدت کبریٰ کی خلوتِ میں وارد ہوئے ، جو قاب و قوسین پر نقشِ کف نعلین ثبت فرماتے ہوئے اوادنیٰ کی منزل پر فائز ہوئے، جو حریم وحدتِ ذات میں قیام پذیر ہونے کے بعد ما اوحٰی کے حامل ہوئے، جو اللہ کے نورِ اول تھے اور جن کی اولیت کی کوئی حد قائم ہی نہیں کی جا سکتی، جن کی پاک ذات پر خود خالق لم یزل صلوات پڑھتا ہے، جن کا پاک نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے،میں اس پاک شہنشاہ کا لخت جگر ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار