

Loading content...
پہلے ذرا منظر ذہن نشین کر لیں کہ بنی امیہ کی جامع مسجد ہے، مخلوق کا اژدھام ہے، ملعونِ ازل یزید ابن معاویہ منبر کے ساتھ سجادۂ نماز پر بیٹھا ہے، عوام پر ایک سناٹا چھایا ہوا ہے، ہر شخص حیران ہے کہ خالق نے یہ کیسا سبب بنایا ہے کہ سامنے منبر پر مالک منبر جناب سید الساجدین جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام تشریف فرما ہیں، اہل شام سے خطاب کا ارادہ ہے ،ہیبت اِلٰہیہ سے قلوبِ کائنات متزلزل ہیں،لوگوں کے چہرے متغیر ہیںفرعونِ ازل بھی خوف زدہ ہے وقت کی نزاکت کے پیش نظر وہ عوام کی رائے کویکسر مسترد کرنے کامتحمل نہیں ہو سکتا تھاجس کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی اس ملعون نے خطاب کی اجازت تو دے دی ہے لیکن اب وہ بھی پریشان ہے کہ خدا جانے وہ کیا کچھ فرمادیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار