

Loading content...
5ربیع الثانی یکم جنوری 682ء بروز جمعہ (قدیم کیلنڈر) اور جدید کیلنڈر کے مطابق منگل کا دن ہے، ظہر کا وقت ہے، مسجد میں خطیب جمعے کا خطبہ دینے میں مصروف ہے، امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلواة والسلام اس بوسیدہ کمرے میں تشریف فرما ہیںاوراُس ملعون کا خطبہ بھی سن رہے ہیں، اس ملعون نے حسب سابق بنی امیہ کی تعریف کے بعد جونہی پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کے بارے میں زبان کھولنا شروع کی تو اسیر رنج و محن امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی دستار کے پاک وارث علیہ الصلواة والسلام اٹھ کر کھڑے ہو گئے اورآہستہ آہستہ چلتے ہوئے مسجد کے دروازے پر تشریف لے آئے، دیکھا پوری مسجدلوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے ، فرعونِ شام یزید ابن معاویہ ملعون نمازِ جمعہ پڑھانے کیلئے پہنچ چکا ہے اوروہ بھی منبر کے ساتھ بچھائے گئے پیش نماز کے مصلے پر بیٹھا یہ خطبہ سن رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار