

Loading content...
میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ زندانِ شام جامع مسجد بنی امیہ کے بالکل قریب تھا ،اچانک پاک صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی نگاہ اٹھی، سامنے مسجد کا وہ مینار نظر آیا کہ جس کے اوپرامت ملعون نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر پاک آویزاں کیا تھا، جیسے ہی اس معصوم کی نگاہ بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے چہرے پر پڑی فوراً اٹھ کر کھڑی ہوگئیں اور سر پاک کو پہچاننے کی کوشش کرنے لگیں، جیسے جیسے صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو یقین ہوتا گیا کہ یہ میرے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کا سر مبارک ہے، ویسے ویسے ان کے چہرے کی زردی بڑھتی گئی ، جس وقت انہیںیقین ہوگیا کہ یہ میرے مظلوم بابا پاکعلیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے تو وہ دونوں ہاتھ سرپر رکھ کر زمیں پر بیٹھ گئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار