

Loading content...
میں نے ایک قدیم سفر نامۂ زیارات میں پڑھا تھا جو ایک بزرگ سید کا تحریر کردہ تھا وہ اس میں تحریر کرتے ہیں کہ میں جس وقت شام گیا تووہاں میں نے زندان شام میں ایک علیحدہ کمرہ دیکھا جس کے دروازے پر ہر وقت ایک سفید ریش سید بزرگ موجود رہتے تھے، میں ان کے چہرے کی نورانیت سے کافی متاثر تھا اور میں بڑی عقیدت کے ساتھ ان کی زیارت کیا کرتا تھا، ایک دن میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا توانہوں نے فرمایا کہ آج ہم آپ کو ایک رازسے آشنا کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اس چھوٹی کوٹھڑی میں سے ایک سرداب (تہہ خانے)کا دروازہ کھلتا ہے، اِس سرداب کے اندر امام حسین علیہ الصلواة والسلام کی چھوٹی شہزادی پاک صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی مسند ہے، کیا آپ اُن کی زیارت کرنا چاہتے ہیں؟ میں نے دست بستہ عرض کیاکہ میں گناہ گار اس قابل نہیں ہوں کہ ان کی پاک چادر پر بھی نگاہ کر سکوں ، انہوں نے فرمایا کہ آپ سید ہیں اور وہ آپ کی جدہ طاہرہ صلواة اللہ علیہا ہیں، اس ناطے سے آپ ان کے محرم ہیں اور زیارت کر سکتے ہیں، کیونکہ گناہ گار اولاد نا محرم نہیں ہو جاتی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار