

Loading content...
میں سابقہ مجلس سے جناب صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے بارے میں عرض کر رہا ہوں ، اس وقت بھی میں ان کے بارے میں مزید کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں ، جو لوگ شام کی زیارات کر کے آتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ موجودہ زندان شام کی شمالی طرف ایک الگ نورمحل ہے، جس پر صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا اسم گرامی تحریر ہے ، لوگ یہ نام پاک دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جناب غازی پاک علیہ الصلواة والسلام کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کا مزار اقدس ہے، مگر جو لوگ شام کے باشندوں سے پوچھ گچھ کرتے ہیں تو انہیں حقیقت معلوم ہو جاتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار