

Loading content...
شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام جس وقت اپنی پاک ہمشیرگان صلواة اللہ علیہن سے آخری وداع کر کے روانہ ہونے لگے توباہر آنے سے پہلے وہ جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام کے خیمے میں تشریف لے آئے ،تاریخ کے الفاظ ہیں کہ اُس وقت دو شہزادیاں صلواة اللہ علیہما امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ تھیں، دونوں شہزادیوںؐنے پاک بابا کی پُر حسرت باتیں سنیں، شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام دونوں بیٹیوں کو پیار کرنے کے بعد دروازے کی طرف روانہ ہوئے تو کیفیت یہ تھی کہ ایک قدم آگے بڑھاتے اور دو مرتبہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ،دونوں بیٹیوں کی نگاہیں پاک بابا علیہ الصلواة والسلام پر مرکوز تھیں، معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے جناب صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے فرمایا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار