

Loading content...
پاک ہمشیر کے ساتھ پانی کا وعدہ کر کے ہمشکل پیغمبر علیہ الصلواة والسلام روانہ ہوئے، پاک صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا خیام کے گردکھدی ہوئی خندق کے قریب آکھڑی ہوئیں ، شب عاشور شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے خندق میں آگ روشن کرائی تھی،جو شب عاشور اور روز عاشورروشن رہی تھی، پاک صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا اس خندق کے قریب آکر بھائی کے انتظار میںکھڑی ہوگئیں، تمازتِ آفتاب، شدتِ لو اور حرارتِ آتش کی وجہ سے پیاس نے ایک دم اس معصوم شہزادی پر غلبہ کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار