

Loading content...
صبح اٹھتے ہی انہوں نے یہ خواب اپنے والدبزرگوار سید ابراہیم دمشقی رحمت اللہ علیہ کو سنایا اور پاک شہزادی صلوات اللہ علیھا کا پیغام بھی دیا مگر سید صاحب مرحوم نے حاکم کے دربار میں جانے کی جرأت نہ کی، دوسری رات سید ابراہیم دمشقی کی دوسری دختر نے بھی وہی خواب دیکھا، صبح انہوں نے بھی اپنے والد ماجد کو وہ خواب سنایا، مگر حاکم چونکہ بہت جابر تھا اس لئے وہ ڈر گئے اور انہوں نے کوئی عمل نہیں کیا، تیسری رات ان کی سب سے بڑی دختر کو پھر وہی حکم ہوا انہوں نے جس وقت وہ پیغام اپنے والد بزرگوار کو دیا تو وہ فرمانے لگے کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں حاکم میری بات کو مذاق میں نہ اڑادے، کیونکہ اس پاک شہزادی صلوات اللہ علیھا کا ذکر عام لوگوں میں ہوتا ہی نہیں ہے اور چونکہ وہ ایک جابر حاکم ہے وہ کہیں اس بات کا کوئی دوسرا مطلب نہ سمجھ لے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار