

Loading content...
میں مختلف مواقع پر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی پاک شہزادیوں کا ذکر کرتا رہا ہوں اور کرتا رہوں گا ،شہنشاہِ معظم علیہ الصلواة والسلام نے اپنی تمام بیٹیوں کے اسمائے مقدس اپنی پاک والدہ ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا کے نام پررکھ کر یہ بھی ثابت کیا ہے کہ جس طرح مردوں میں ہمارا ہر فرد محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، اسی طرح مستورات میں سے ہماری ہر پاک مستور سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا ہے، اس گھر کا ہر فرد من حیث التکوین، من حیث المراتب اُس مقام پر فائز ہے کہ جہاں ان کا فردِ اول ہے، یعنی یہ سارے کا سارا گھر ہی عین محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار