

Loading content...
یہ وہ پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا ہیں کہ جن کے بارے میں صاحب ریاض الاحزان بیان فرماتے ہیں کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ رکھتے تھے، جس طرح ایک انتہائی خوبصورت گلدستے کو انسان سینے سے جدا نہیں کرتا، اسی طرح آپ اس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کو چومتے اور اپنے سینہ پر سلاتے اور فرماتے کہ جس گھر میں میری یہ پاک دختر نہ ہو مجھے وہ گھر ہی اچھا نہیں لگتا ، ان کے واقعات سے تو دنیا کاہر مومن آگاہ ہے، ان کی دنیا میں تشریف آوری سنہ 57 ہجری میں ہوئی اور ان کا پاک مزار بھی شام کے قبرستانِ مسافراں میں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار