

Loading content...
بیمار مدینہ سینصلواة اللہ علیہا کی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا کے بارے میں شیخ السعید محمد بن محمد المعروف شیخ مفید اپنی کتاب الارشاد کے باب فی ذکر ولد الحسینؐ علیہ الصلواة والسلام میں اپنی تحقیق لکھتے ہیں کہ شہزادی بیمار مدینہ صلواة اللہ علیہا کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کا نام تو کوئی اور تھا مگر ان کی کنیت ام الاسحاق صلواة اللہ علیہا تھی، جو طلحہ بن عبداللہ تمیمیہ کی دختر تھیں،سنہ 52 ہجری میں انہوں نے تاجدارِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے پاک حرم کو زینت بخشی، سنہ 53 ہجری میں بیمارِ مدینہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا ورودِ مسعود ہوا،سنہ 54 ہجری میں اس پاک بی بی ام الاسحاق صلواة اللہ علیہا کی رحلت ہوئی ،سنہ 56 ہجری میں شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ نے گھراطہر کو زینت بخشی اور انہوں نے آتے ہی بیمارِ مدینہ بی بی صلواة اللہ علیہا کواپنی آغوش میں لے لیا اور انہیں اس قدر شفقت مادری عطا کی کہ بیمارِ مدینہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو کبھی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کی جدائی کا احساس تک نہیں ہونے دیا ، اس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کی مزار پھوپھی پاک صلواة اللہ علیہا کے ساتھ ہی شام میں ہے،زائرین خود زیارت کرچکے ہیں ،یہ پاک بی بی صلواة اللہ علیہا شام کیسے گئیں یہ واقعات پھر کبھی عرض کروں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار