

Loading content...
محققین بتاتے ہیں کہ اس شہزادے کا سن چار سال کا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیںکہ یہ مولا امام حسنؐ علیہ الصلواة والسلام کے فرزند تھے اور شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کے چھوٹے بھائی تھے، مگر عقل استعمال نہیں کرتے ،کیونکہ سنہ 50 ہجری میں مولا امام حسن علیہ الصلواة والسلام نے جام شہادت نوش فرمایا ،61ہجری میں واقعہ ئِ کربلا پیش آیا ، یہ 11سال کا عرصہ بنتا ہے اور اس شہزادے کا سن مبارک تھا 4سال ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلواة والسلام کے فرزند ہی ہو سکتے ہیں نہ کہ مولا امام حسن علیہ الصلواة والسلام کے، صاحب لہوف سید ابن طائوس نے اس شہزادے کو فرزند جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلواة والسلام ہی تحریر کیا ہے اور انہیں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی بڑی پاک دختر کا فرزند ثابت کیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار