

Loading content...
تاجدار کربلا علیہ الصلواة والسلام کی سب سے بڑی پاک دختر جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلواة والسلام کی حرم تھیں، اِس پاک بی بی صلوٰة اللہ علیہانے میدان کربلا میں اپنا ایک فرزند بھی قربان کیا ہے جن کا اسم گرامی عبداللہ بن حسن مثنیٰ علیہما الصلواة والسلام ہے،جن کی عمر کربلا میں چار سال کی تھی یہ اس وقت دوڑ کر خیام سے نکل کر مقتل گاہ میں وارد ہوئے تھے کہ جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر سجدے میں تھا اور سنان بن انس ملعون تحفہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا تھا جس وقت اس چار سالہ شہزادےؐ نے ملعون کی تلوار بلند ہوتے دیکھی تو انہوں نے فوراً اپنے دونوں بازو امام پاک علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر پر پھیلا دیئے ، مگر ملعون نے تلوار نہ روکی اور وار کردیا ، تاریخ گواہ ہے کہ اس کمسن شہزادے کی دونوں باہیں اتنی نرم اور نازک تھیں کہ ریشم کی طرح تلوار کے ساتھ ہی لپٹ گئی، سنان بن انس ملعون تلوار پھینک کے بھاگ گیا اور بعد میں حرملہ ملعون نے اس پاک شہزادے کو شہید کیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار