

Loading content...
پاک ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا فرمائیں گی کہ میرا خالق! تو میدانِ حشر میں شمر لعین کو بلا کر پوچھ کہ اس نے کس طرح میرے لعل کو شہید کیا تھا، اگر وہ انکاری ہو یا نہ بتائے تو میری معصوؐمہ بیٹی صلواة اللہ علیہا سے پوچھ لینا کیونکہ جس وقت ظالم میرے مظلوم پسر کی گردن پر صلوات پڑھ رہا تھا تو یہ میری معصوؐم بیٹی صلواة اللہ علیہا اس وقت ساتھ ہی کھڑی تھی اور ملعون کوخدا کا واسطہ دے کر منت کر رہی تھی کہ میرے مظلوم باباؐ پر ظلم نہ کرو مگر اس سنگدل نے ذرا بھی احساس نہیں کیا اور بیٹی کے سامنے اس ملعون نے میرے لختِ جگر کو شہید کر دیا صرف یہی نہیں بلکہ اُس مظلوم کی پاک بہنیںؐ بھی ستر قدم پر قرآن سر پر اٹھا کر واسطے دیتی رہیں مگر اس ملعون نے ایک نہ سنی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار