

Loading content...
میں نے روتے ہوئے عرض کیا دادی جان صلواة اللہ علیہا! میں سفر کا کیا حال سنائوںسفر کی داستان بہت دردناک ہے ، میرا پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام بیمار تھے، ناقہ پر بیٹھنے کے قابل بھی نہیںتھے، جہاں بھی پاک قافلہ قیام کرتا ،خود تو وہ اونٹ سے بھی نہیں اتر سکتے تھے، میرے غیور بھائی کیلئے یہ سفر ناقابل برداشت تھا،سارے سفر کے دوران ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون کی بارش جاری رہی ،شامی ملاعین کبھی انہیں شہید کرنے کی باتیں کرتے ، کبھی ان کے ساتھ گستاخ ہو کر بولتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار