

Loading content...
ان کے ہاتھ میں ایک قمیص تھی جو خون میں غلطان تھی ، جسے گلے سے لگاکر آنکھیں بند کر کے وہ بین کرنے میں مصروف تھیں اور ساتھ ساتھ ماتم بھی کر رہی تھیں، والدہ پاک صلواة اللہ علیہا انہیں تسلیاں دے رہی تھیںلیکن وہ رو رو کر بین کررہی تھیں کہ ہائے میرا غریب الوطن بیٹا! میں نے تو آپ کو بڑے مشکل حالات میں اور بڑے نازونعم سے پالا تھا، ہائے میرا لعل مجھ سے تو آپ کے گریبان کے تنگ تسمے بھی برداشت نہیں ہوتے تھے ، میں تو آپ کو گرمی میں باہر بھی نہیں جانے دیتی تھی ، میں تورات بھر جاگتی رہتی تھی کہ کہیںمیرے لعل کو پیاس نہ لگ جائے، ہائے میرا پیاسا شہید بیٹا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار