

Loading content...
پاک معصومہ صلوات اللہ علیھا فرماتی ہیں کہ پھر اچانک اُس یاقوتِ سرخ کے قصر کا ایک دروازہ کھلا اور اس میں سے ایک قمری الوجہ بزرگ ظاہر ہوئے،جنہیںدیکھ کر تمام انبیاء علیہم السلام فوراً تعظیم کیلئے کھڑے ہو گئے، جس وقت میں نے ان کی زیارت کی تو دیکھا کہ ان کا لباس کالا ہے سر اطہرمیں خاک ہے اور ریش مبارک گرد آلود ہے، جس وقت وہ جناب میرے قریب آئے اور میں نے ان کا مقدس چہرہ غور سے دیکھا تو مجھے اپنے پاک بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی یاد آ گئی ،وہ جناب بعینہ میرے ویر علی اکبر علیہ الصلواة والسلام کے ہمشکل تھے ،میں سمجھ گئی کہ یہ میرے نانا پاک تاجدارِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار