

Loading content...
جس وقت میں اُس یاقوتی قصر کے قریب پہنچی تو دیکھا کہ اس کا دروازہ کھلا ہوا ہے، میں اس قصر میں داخل ہوگئی، اندر پہنچ کر میں نے دیکھا کہ سامنے ایک وسیع و عریض باغ ہے جس کے وسط میں ایک صف ماتم بچھی ہوئی ہے جس کے اوپر پانچ بزرگوار تشریف فرماہیں اور ان کے گرد بہت سے غلام اور کنیزیں خدمت کے لئے موجود ہیں میں نے ایک کنیزسے پوچھا کہ یہ کون کون بزرگ ہیں جو صف ماتم پر گریہ کناں ہیں؟ اس کنیز نے سر جھکا کر عرض کیا اے شہزادیئِ کونین صلواة اللہ علیک ان میں سے ایک جناب آدم صفی اللہ ہیں، دوسرے جناب نوح نجی اللہ ہیں، تیسرے جناب ابراہیم خلیل اللہ ہیں، چوتھے جناب موسیٰ کلیم اللہ ہیںاور پانچویں جناب عیسیٰ روح اللہ ہیں، یہ پانچوں صاحب شریعت نبی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار