

Loading content...
22ربیع الاول 20دسمبر ،اتوار کی تاریک رات ہے ، شام کے شہر دمشق میں مسجد بنی امیہ کے ساتھ ایک نور محل ہے جس میں پردہ داران توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن قیام پذیر ہیں جس کی چھت برائے نام ہے، شدید سردی کا موسم ہے، دکھیاری مائیں اپنے معصوم بچوں کوسلانے کی کوشش کر رہی ہیں، مگرایک معصوم شہزادیؐ ہیں جو سونے کی بجائے دروازے کی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا انتظار فرما رہی ہیں،تمام پردہ دارؐانہیں بلارہے ہیں کہ بیٹی آؤاب آ کر سو جاؤ، مگر وہ سونے کی بجائے آہستہ آہستہ اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کو صدائیں دے رہی ہیں، کچھ دیر کے بعد وہ پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا دروازے کے ساتھ ٹیک لگا کر وہیںبیٹھ گئیں اسی دوران انہیں تھوڑی سی نیند آ گئی ،پھر اچانک مستورات صلواة اللہ علیہن نے پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے رونے کی آواز سنی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار