

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے فرمایا کہ غور کرو اور انہیں پہچاننے کی کوشش کرو،یہی تو آپ کے آقا و مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام ہیںاور جس سر پاک کی طرف ان کا رخ انور ہے وہ ہمشکل پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے، جس وقت اس ضعیف مستور نے یہ بات سنی تو فوراً سوال کیا کہ اگر یہ سر اطہر شہنشاہِ معظم مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کا ہے تو پھر آپ کون ہیں؟ اس وقت پاک معظمہ ملکہئِ شرم و حیا صلواة اللہ علیہا نے سر جھکا کر فرمایا کہ جس کی زیارت کی تم متمنی ہو ہم وہی توہیں، اس شہنشاہِ معظم کی بڑی ہمشیر ہم ہی تو ہیں، ہم وہی ہیں کہ جس کی زیارت کو جنت سے حوریں آیا کرتی تھیں، جس کے رخ کے خد وخال سے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام بھی ناواقف تھے، وطن سے اتنی دور آگئی ہوں کہ اب مجھے کوئی پہچانتا بھی نہیں، کبھی میں یثرب کی شہزادی تھی مگر اب بھائیوں کی شہادت کے صدمات نے میری یہ حالت بنا دی ہے کہ تم نے بھی مجھے نہیں پہچانا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار