

Loading content...
مخدومہ بی بیصلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ اگر آپ کو وہ پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا یہیں مل جائیں تو آپ کیا کرو گی؟ اس نے روتے ہوئے عرض کیا بی بی! خدا سے خیر مانگو، میری پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کہاں اور شام کا یہ بازار کہاں، وہ تو کبھی دن کے وقت بھی اپنے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار پر تشریف نہیں لے گئیں، آپ شام کے بازار کی باتیں کررہی ہیں، عقیلہئِ بنی ہاشم صلواة اللہ علیہا نے روکر فرمایا کہ ذرا مسجد کے مینار کی طرف دیکھو وہاں آپ کو کیا نظر آتا ہے؟ ضعیفہ نے ایک مرتبہ اوپر دیکھا پھر عرض کیا کہ مسجد کے مینار کو عرش معلی بنا کر کسی غریب کا پاک سرآویزاں نظر آرہا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار