

Loading content...
صاحب بحر المصائب لکھتے ہیں کہ مخدرات عصمت و طہارت صلواة اللہ علیہن کو اس نور محل میں آئے ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ ایک عفیفہ نام کی شامی عورت خریداری کی غرض سے بازار جاتے ہوئے نور محل کے سامنے سے گزری، اُس وقت چھوٹے معصوم بچے پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے پانی مانگ رہے تھے، مگر پاک مخدومہ بی بی صلواة اللہ علیہاخاموش تھیں، معصوم بچوں کی آواز سن کر اس ضعیف مستور کے قدم رک گئے ، فوراً واپس گھر کی طرف گئی اور وہاں سے پانی اور تھوڑا سا کھانا لے کر واپس نورمحل کے دروازے پر آئی اور آکر عرض کیا اے عراق کے مسافربچو! میری یہ معمولی سی دعوت قبول کرو، پاک مخدومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا اسے ضعیفہ آپ نے اتنی تکلیف کیوں کی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار