

Loading content...
بربادی ہے اُس قوم کے لئے جو تلاوتِ قرآن بھی کرتے ہیں اوردعویدارانِ اسلام بھی ہیں مگر شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک اولاد کو اسیر کر لائے ہیں اور جنہوں نے جوانانِ جنت کے سردار اورامامِ انس و جن کو شہید کردیا ہے، ہلاکت اور آتش جہنم بنی ہی ایسے یہودیوں اور اہل عناد کیلئے ہے کیونکہ انہوں نے حق اور اہل حق کا انکار کیا ہے اور باطل اور اہل باطل کی اتباع کی ہے، یہ کیسی قوم ہے؟ کہ جو طٰہ اور یٰسین (سورة) کی تو حفاظت کرتی ہے مگر امام مبین علیہ الصلواة والسلام کو شہید کرتی ہے، ہلاکت و برباد ی ہو ان ملاعین کی ان کے اعمال وافعال کی وجہ سے کیونکہ ان کا ظاہر کچھ اور ہے جبکہ باطن قبیح ہے، ان کے اندر کچھ ہے اور زبانوں پر کچھ ہے شاید انہیں معلوم نہیں کہ عنقریب اللہ جل جلالہظالمین کو سزا دے گا اور انہیں اسفل السافلین میں جھونک دے گا، اوروہاں ان کے بدترین از خلائق ،قرین یعنی ساتھی مقرر کرے گا… انشاء اللہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار