

Loading content...
جس وقت اُس نے صدقے کا نام لیا تو اس کے باپ نے فوراً اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور کہا بیٹی یہ بات پھر نہ کرنا،پھر اس نے روتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خستہ لباس میں نہ دیکھو یہ کل کونین کی مالک ہیں، انبیاء ورسل علیہم السلام ان کی نعلین کا صدقہ کھاتے ہیں، تمہیں نہیں معلوم کہ یہ دخترانِ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، یہ آل اللہ اجل اکرم ہیں، ظالمین نے ان پر ظلم کیا، ان کا آباد و شاد گھر آباد کر دیا، قرآنِ کریم جیسی مقدس کتاب انہی کے پاک گھر میں نازل ہوئی ہے ، اللہ ان ملاعین پر لعنت کرے کہ جنہوں نے ایسی عظیم ذوات کو اس حال تک پہنچایا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار